پولیس اور عدالتی اصلاحات ہوجائیں تو ترقی خوشحالی ہمارے قدم چومے گی

نجی ادارے کے ذریعے تمام صوبوں کی پولیس ریٹنگ ہونی چائیے، جس میں کارکردگی کے تمام پیمانے ہونے چاہئیں۔مشیرخزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اپریل 2024 19:18

پولیس اور عدالتی اصلاحات ہوجائیں تو ترقی خوشحالی ہمارے قدم چومے گی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پولیس اور جوڈیشری اصلاحات ہوجائے تو ترقی اور خوشحالی ہمارے قدم چومے گی، پولیس کی ریٹنگ ہونی چائیے جو ایک نجی ادارہ کرے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں تمام صوبوں کی پولیس کی ریٹنگ ہونی چائیے جو ایک نجی ادارہ کرے۰ جس میں کارکردگی کے تمام پیمانے ہونے چاہیے۰ جس صوبے کی پولیس عوام کو تحفظ دے، کرائم کم کرے، اپنے اور عوام اور اپنے درمیان رشتہ پیدا کرے اسے منظرعام پر لایا جائے۰ اور جس صوبے کی پولیس ناجائز کرے اس کی بھی لمحہ بہ لمحہ ڈاکیومنٹیشن ہو۔

پاکستان میں اگر پولیس اور جوڈیشری اصلاحات ہوجائے تو ترقی اور خوشحالی ہمارے قدم چومے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مزمل اسلم نے اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک شوشہ چھوڑا گیا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم ہوں گے، اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنا کر یہ الیکشن تک اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں، اور تب تک اقتدار پر قابض رہیں جب تک الیکشن ان کی حمایت میں نہ آجائے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اسحاق ڈار ہی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار ہیں، کل اسحاق ڈار نے بیان دیا کہ ملک 90 دن کی نگران حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا،اب آئی ایم ایف پروگرام آگیا ہے تو کہہ رہے ہیں مزید فیصلے کرنے ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان یقینی بنانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملک میں امن و امان کے قیام کیلئےلازوال قربانیاں ہیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاک فوج کے افسران و جوانوں، چاروں صوبوں کے آئی جیز، سکیورٹی اداروں کے سربراہاں اور انتظامیہ کے آفسروں کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ عید کے پر مسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور فرائض کی انجام دہی کیلئے مامور افواجِ پاکستان، پولیس، سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو مجھ سمیت پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔