× ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین لاپتہ افراد کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جمعہ 12 اپریل 2024 20:45

7دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2024ء) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر بلوچ یکجہتی کمیٹی دالبندین اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا دالبندین میں احتجاجی ریلی و پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین لاپتہ افراد کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور لاپتہ افراد کے تصاویر تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے پہنچا اس موقع پر مظاہرین سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے ہمارے پیارے لاپتہ ہیں جنکا کوئی پتہ نہیں ہے عید کے پر مسرت دن پر لوگ عید منا رہے ہیں مگر بلوچ قوم اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ہمارے سالوں کے انتظار ختم کردیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ماورائے عدالت بلوچوں کا قتل عام اغوا نما گرفتاری کو فوری طور پر بند کرکے تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے۔