لاپتہ افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، تر جما ن حکو مت بلو چستان

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

کوئٹہ ّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) تر جما ن حکو مت بلو چستان نے لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت بلوچستان کا موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر ماہ مقررہ تاریخ پر کمیشن کا اجلاس ہوتا ہے لاپتہ افراد کے مسئلے کو سیاسی ذمے داری کیساتھ حل کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے یہاں جاری ایک بیان میں بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کی کارروائی کے تحت متعدد افراد منظر عام پر آئیکمیشن کے سامنے ایسے حقائق بھی آئے جنکے تحت کچھ افراد لاپتہ نہیں تھے اگر کوئی فیملی یہ سمجھتی ہے کہ انکا فرد لاپتہ ہے تو وہ لاپتہ افراد کے کمیشن سے رابطہ کرسکتی ہے ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ دہشت گردی کے چند حالیہ واقعات میں ایسے افراد ملوث پائے گئے جنکے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے اور انکے اہلخانہ نے اسے تسلیم کیا ان واقعات میں مچھ اور گوادر کے حالیہ حملے شامل ہیں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو لاپتہ افراد کے مسئلے کو بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دے چکے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومت لائحہ عمل بنا رہی ہیصوبائی حکومت صدر آصف علی زرداری کے ویژن پر بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔