ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے قافلہ راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں روانہ

پارٹی کارکنوں نے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا ،قافلے کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور ،نعرے بازی

ہفتہ 13 اپریل 2024 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قافلہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ لاہور سے صدر راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں روانہ ہو گیا۔قبل ازیں جب سابق سپیکر اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف سیکرٹیریٹ پہنچے تو سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،اسلم گل،عثمان ملک،رانا جمیل منج،امجد جٹ،عاطف رفیق چودھری، سردار آصف علی،اور دیگر نے استقبال کیا۔

قافلے کیساتھ جانیوالی جیالوں کی تمام گاڑیوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔قافلے کیساتھ پیپلز پارٹی رہنما عثمان ملک،چودھری اختر ،سردار آصف ،جاوید ڈوگر،راو خالد،عثمان پنوں،صابر بھلہ،رانا جمیل منج ،امجد جٹ،ندیم ملک،گوجرانوالہ سے میاں اظہر حسن ڈار،ودود ڈار،خالد باجوہ،ننکانہ سے ابرار شاہ،کامران بخآری،ننکانہ سے رائے شاہ جہاں بگٹی،فیصل آباد سے عنایت علیشاہ،ارشد جٹ،اعجاز چودھری ،رائے شاہ جہاں کھرل نعیم دستگیر،میاں اشفاق کارکنوں کیساتھ،جھنگ سے تنویر موہل نواز بلوچ،چنیوٹ سے علی رضا زیدی ،کلیم علی میر ،فیضان ملک،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مظہر اقبال شمسی ،ذوالفقار بھٹو،ذوالفقار علی،ساہیوال سے مہر غلام فرید کاٹھیا،ذکی چودھری،شفقت چیمہ اورپاکپتن سے شوکت باجوہ ،ہمایوں سرور بودلہ،اوکاڑہ سے سجاد الحسن،کارکنوں کیساتھ موٹر وے کے راستے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

راستے میں جگہ جگہ راجہ پرویز اشرف کا پارٹی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور قافلے کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی۔