قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کی تقریب ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قافلہ روانہ

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قافلہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ لاہور سے صدر راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں روانہ ہو گیا۔قبل ازیں سابق سپیکر اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف جب سیکرٹریٹ پہنچے تو سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،اسلم گل،عثمان ملک،رانا جمیل منج،امجد جٹ،عاطف رفیق چودھری، سردار آصف علی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

قافلے کیساتھ جانیوالی جیالوں کی گاڑیوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔قافلے کیساتھ پیپلز پارٹی رہنما عثمان ملک،چودھری اختر ،سردار آصف ،جاوید ڈوگر،رائو خالد،عثمان پنوں،صابر بھلہ،رانا جمیل منج ،امجد جٹ،ندیم ملک،گوجرانوالہ سے میاں اظہر حسن ڈار،ودود ڈار،خالد باجوہ،ننکانہ سے ابرار شاہ،کامران بخاری،ننکانہ سے رائے شاہ جہاں بگٹی،فیصل آباد سے عنایت علی شاہ،ارشد جٹ،اعجاز چودھری ،رائے شاہ جہاں کھرل نعیم دستگیر،میاں اشفاق،جھنگ سے تنویر موہل نواز بلوچ،چنیوٹ سے علی رضا زیدی ،کلیم علی میر ،فیضان ملک،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مظہر اقبال شمسی ،ذوالفقار بھٹو،ذوالفقار علی،ساہیوال سے مہر غلام فرید کاٹھیا،ذکی چودھری،شفقت چیمہ ،پاکپتن سے شوکت باجوہ ،ہمایوں سرور بودلہ اوراوکاڑہ سے سجاد الحسن کارکنوں کیساتھ موٹر وے کے راستے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق راستے میں جگہ جگہ راجہ پرویز اشرف کا پارٹی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا ، گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور نعرے بازی کی۔