لاہور میں مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد ، تحقیقات جاری

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمد ہوئیں ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں 42سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت محمود احمد ولد صدیق کے نام سے ہوئی،لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے ۔

(جاری ہے)

فیکٹری ایریا ، بندیاں والا پل کے قریب سے 40شخص کی لاش برآمد ہوئی ،40سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت ذوہیب ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی، گلشن اقبال ، کریم بلاک مارکیٹ کے قریب سے 55سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی رضاکاروں نے تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔