سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے اعزاز میںاستقبالیہ و عید ملن پارٹی کا اہتمام

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) جامع غوثیہ رضویہ ٹرسٹ سکھر کے رئیس الجامعہ جانشین مفتی اعظم استاذالمحدثین پیکراخلاص ومحبت قبلہ مفتی محمدابراہیم القادری مدظلہ کی میزبانی میںپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے اعزاز میںاستقبالیہ و عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں پیر میاں عبدالباقی ہمایونی ، رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ ،، تاجر رہنما حاجی ہارون میمن سمیت مولانا شہزاد قادری، صاحبزادی سید حامد محمود فیضی ،مولانا عبدالرئوف اجمیری ،مولانا نعمان خان ، مولانا افضل حسینی ، ڈاکٹر سعید احمد اعوان دیگر علما ء کرام ، تاجر رہنمائوں معززین شہروں نے شرکت کی ، تقریب میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران سید خورشید احمد شاہ نے ہم انتقامی سیاست نہیں کرنا چاہ رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل کم ہوں اور پریشانیوں کا خاتمہ سمیت ملک کی معیشت بہتر ہوسکے ، شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہو جائینگے منتخب قومی یا صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔