}حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو اس کی کارکردگی بہتر ہوگی،خورشید شاہ

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازعے کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا تب تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔#