اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

گھنٹوں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ مارگلہ پولیس نے ملزم شہزاد اختر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا، تھانہ کراچی پولیس نے ملزم عمران کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کر لیا، تھانہ نیلور پولیس نے دو ملزمان مظہر الحسن اور عمران مظہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ ایک عدد بارہ بور رائفل اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی، تھانہ کھنہ پولیس نے دو ملزمان ماجد اور تنزیل کو گرفتار کے ان کے قبضہ دو عدد تیس پستول برآمد کر لیے، تھانہ نون پولیس نے ملزم ذکاء کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس پستول برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔