چیئرمین سینٹ کی نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی اور سرائیکی مزدوروں کو ماضی میں بھی دہشتگروں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ نہتے، معصوم اور بےگناہ مزدوروں کا نوشکی میں بہیمانہ قتل انتہائی لرزہ خیز واردات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان مظلوموں کیساتھ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔