معین عباس مرحوم کی رسم قل اداکر دی گئی، پارٹی رہنمائوں، کارکنوں و اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز یوتھ ونگ فہیم عباس راہی کے بھائی معین عباس کی رسم قل ان کے آبائی علاقہ ضلع جھنگ میں ادا کر دی گئی جس میں پارٹی رہنمائوں، کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید ،پی پی فیصل آباد کے ڈویژنل صدر عنایت علی شاہ، محسن ملہی صدر پی وائی او پنجاب ، حاجی خان پٹھان سینئر نائب صدر ظفر عباس ٹوانہ ، پی پی پی ، پی وائی او ، پی ایس ایف اور سٹی تحصیل ضلع جھنگ کے عہدیداروں نے رسم قل میں شرکت کی۔

معین عباس مرحوم کی حادثاتی موت پر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،سابق وفاقی وزیر اطلاعات نشریات قمر زمان کائرہ ،رانا فاروق سعید، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری و ترجمان چیئرمین بلاول بھٹوعلی بدر نے ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔