Lلاہور : مختلف علاقوں سے 3 نعشیں برآمد

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:35

خ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 نعشیں برآمد ہوئیں ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ میں 42 سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت محمود احمد ولد صدیق کے نام سے ہوئی،لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے۔

(جاری ہے)

فیکٹری ایریا، بندیاں والا پل کے قریب سے 40 شخص کی نعش برآمد ہوئی، 40 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت زوہیب ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی، گلشن اقبال، کریم بلاک مارکیٹ کے قریب سے 55 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔

متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی رضاکاروں نے تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔