نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بے گناہ عوام کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،میر صادق عمرانی

اتوار 14 اپریل 2024 15:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نوشکی سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عوام کی جان ومال کی حفاظت کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ،دہشت گرد ناکام ہوکر معصوم لوگوں پرحملہ آوارہورہے ہیں، بے گناہ لوگوں کی قتل پر افسوس ہے، امن وامان کی بہتری کے لیے حکومت ہرقسم کے وسائل بروئےکارلارہی ہے، پیپلزپارٹی امن کی بحالی پریقین رکھتی ہے، شہدا کے لوحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں، نہتے لوگوں کے قتل میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لاحق نہیں ہیں ،حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور اُن کے سہولتکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

میرصادق عمرانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ صوبے کے اندر امن کی بحالی اورترقی وخوشحالی کے لیئے ہرممکن اقدامات کرے گی، پٹ فیڈرکینال کی بحالی اور لائینگ کےلیئےتقریباً 64 ارب کے ٹینڈر آخری مراحل میں ہیں جس سے پانی کا بحران ختم ہوجائےگا اور علاقہ ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا۔