اسرائیل سے تعلقات پر مسلم ممالک کی 3 کیٹیگریز ہیں، سید محمد علی

ایران اسرائیل کشیدگی کا تیل کی قیمتوں پر اثر ہو سکتا ہے، اسرائیل میں حملے سے پہلے افراتفری پھیلی ہوئی تھی، گفتگو

اتوار 14 اپریل 2024 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) ماہرِ قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان محاذ آرائی کی تاریخ پرانی ہے۔ایک انٹرویومیں سید محمد علی نے کہا کہ جنگ کے اختتام کا دارو مدار تین محرکات پر ہے، سلامتی کونسل میں امریکا، برطانیہ اور فرانس ایران کی مذمت کی قرار داد لاتے ہیں تو دیکھنا ہو گا کہ چین اور روس ویٹو کرتے ہیں یا ووٹ نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

سید محمد علی نے کہا کہ ایران سے تجارتی روابط متاثر ہو سکتے ہیں، ایران اسرائیل کشیدگی کا تیل کی قیمتوں پر اثر ہو سکتا ہے، اسرائیل میں حملے سے پہلے افراتفری پھیلی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی تین کیٹیگریز ہیں، پہلی کیٹیگری وہ ہے جس کے ایران سے براہِ راست تعلقات ہیں، دوسری کیٹیگری والے مسلم ممالک امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔ماہرِ قومی سلامتی امور نے کہاکہ تیسری کیٹیگری میں پاکستان، سعودی عرب، ایران ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے۔