وزیراعظم بیان بازی سے آگے بڑھیں، یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کریں، اسلم خان فاروقی

فلسطین پر قائد اعظم کا حکم واضح ہے، دو ریاستی حل سازش قرار دیکر مسترد کیا جائے،ایم کیو ایس سی

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بیان بازی سے آگے بڑھیں اور اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد کے لیے تیار ہونے کا عملی مظاہرہ فی الفور حکومتی سطح پر یک جہتی فلسطین منانے کا اعلان کرکے کریں مظلوم فلسطینیوں کو بیان بازی سے زیادہ عملی مدد اور ہمدردیوں کی ضرورت ہے ان تاثرات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اسرائیلی جارحیت سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسے میں قراردادِ پاکستان سے پہلے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کی قرارداد منظور ہوئی تھی اور اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں بھرپور میدان میں نکلا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے معاملے پر قائد اعظم کا حکم واضح ہے کہ ناجائز ریاست اسرائیل کو پوری دنیا بھی تسلیم کر لے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا چنانچہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو سازش قرار دیکر مسترد کرے۔