اگر میں امریکی صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کا حملہ نہ ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 14 اپریل 2024 18:25

ْ نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کا حملہ نہ ہوتا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان اپنے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیل پر حملہ ہوا ہے، ایسا کبھی نہیں ہونے دیا جانا چاہیے تھا،اگر میں صدر ہوتا تو ایسا کبھی نہیں ہوتا۔اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے 200 سے زیادہ میزائل اور ڈرون فائر کیے گئے اور جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا ہے، تاہم ایرانی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔