ج*سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو ہوگا

yمشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال سمیت اہم ایشوز زیر بحث آئیں گے

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

{ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج پیر کو ہوگا،اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم ایشوز پر بحث ہوگی جبکہ مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،یہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے دی جانے والی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے اجلاس میں ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر اہم ایشوز پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی