ز* سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،ایجنڈا جاری

اتوار 14 اپریل 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، سپیکر سردار ایاز صادق صدارت کریں گے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی پہلی ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 ایوان میں پیش کریں گے بھارت کی جانب سے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی بیراج کی حالیہ تکمیل پاکستان کی طرف آبی جارحیت کے بارے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ملک بھر میں یوریا کھاد کی کمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا