Live Updates

ئ* فارم 47 سے بننے والی سرکار کوعوام کی پذیرائی حاصل نہیں، بریگیڈئر(ر)محمد اسلم گھمن

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

zسمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر(ر)محمد اسلم گھمن اورضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ فارم 47 سے بننے والی سرکار کوعوام کی پذیرائی حاصل نہیں پاکستا ن کی سب سے غیر مقبول حکومت شہباز شریف اورپنجاب میں مریم نواز کی ہے جبکہ ہمارالیڈر عمران خان مقبولیت کے بلند ترین مقام پر ہے ہم سب بانی پی ٹی آئی کے کاز کیساتھ کھڑے ہیں قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ومحور قید ی نمبر 804 ہے جو جلد عوام کے درمیان ہوگا ،میرے حلقے کے غیور ووٹر ز نے 8 فروری کو مجھ پر ووٹ نچھاور کرنے کی نئی تاریخ رقم کردی آج عمران حکومت اورنظام مملکت کی تباہی کو دوسال ہوچکے ہیں ملک میں قانون ،آئین ،جمہوریت ،اخلاقیات ،انصاف ،معیشت ،سیاست ،صحافت کا جنازہ نکال کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی عوا م اپنا مینڈیٹ واگزار کرانے کے لیے تاریخی تحریک کے لیے جلد نکل رہے ہیں بے پناہ ظلم وجبر کے باوجود قوم کا قائد تھکا ہے نہ جھکا ہے بلکہ ملک وقوم کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ڈیرہ پر اورسابق ضلعی صدر پی ٹی آئی ادریس احمد چیمہ، سابق چیئرمین یو سی بدوکے جمشیداسلم چیمہ کی رہائش گاہ صاحبکے چیمہ میں اور بدوکے میں ڈاکٹر طاہر اقبال چیمہ ۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ کھارا کی عید ملن ضیافتوں اور مسیحی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے سے پیچھے صرف عمران خان ہی واپس لاسکتا ہے یہ شہباز شریف اینڈ کمپنی پہلے آئی ایم ایف سے 3ارب ڈالر کا قرضہ ملک وقوم کے نام پر لے کر ہڑپ کرچکے ہیں اب ایک بڑا قرضہ لینے کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں جبکہ ملکی اڈے بیچنے کے لیے شوکیس میں سجا دیئے گئے ہیں آنے والا بجٹ حقیقی معنوں میں آئی ایم ایف کا بجٹ ہوگا یہ شہباز شریف اینڈ کمپنی جیتے گی اورعوام مہنگائی ،ٹیکسز میں ڈوب کر مریں گے بجلی گیس ، پٹرول کی قیمتیں تاریخی بلندی پر جارہی ہیں قوم نے ان کو ووٹ ہی نہیں دیئے یہ دونمبری کر کے اقتدار میں آئے ہیں یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں جیسے ہی فارم 45 کے مطابق نتائج آئے جعلی شیر شاہ سوری اورفتنہ جذبات کی حکومتیں ڈھرم سے نیچے آگریں گی قوم صرف عمران خان کو لیڈر ،مسیحا اوررہنما مانتی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات