Cحیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی

پ* بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

اتوار 14 اپریل 2024 20:30

؂حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) حیدرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں حیدرآباد پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری، سیری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے خام مال مین پوری کی بڑی سپلائی ناکام بنادیانچارج چیک پوسٹ سیری فرحان الدین میمن نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ گاجا موری کے قریب سے کارروائی کرتے ہوئی شہزور گاڑی میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد ملاح اور روح اللہ پٹھان کے ناموں سے ہوئی ،دوران تلاشی شہزور گاڑی نمبر KN-3179 سے 24 کٹے خام مال، 500 تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی، سیری پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 66/2024 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے