سندھ کے مختلف اضلاع مین منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں

اتوار 14 اپریل 2024 21:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) سندھ کے مختلف اضلاع مین منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ اس سلسلے مین سیری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے خام مال مین پوری کی بڑی سپلائی ناکام بنادی ۔ انچارج چیک پوسٹ سیری فرحان الدین میمن نے اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ گاجا موری کے قریب سے کارروائی کرتے ہوے شہزور گاڑی میں خام مال مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

دوران تلاشی شہزور گاڑی سے 24 کٹے خام مال، 500 تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ۔ سیری پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدم درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب ، بدین پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 کلو ایک سو پانچ گرام چرس، 1435 لیٹرز دیسی شراب، 5965 سفینا/ گٹکے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور 25 ملزمان کو گرفتار کرکے ، ملزمان پے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کڈھن انسپکٹر میر محمد کلوئی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران 4 چرس فروش ملزمان عبدالمنان لوھار، بشیر احمد لوھار بلاول لوھار اور اکرم لغاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 کلو ایک سو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمود احمد خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیوں کے دوران چرس فروش ملزم عمر دراز پٹھان کو گرفتار کرکہ ایک کلو پانچ گرام چرس برآمد کرلی۔

جبکہ گاؤں علی محمد ملاح باغائی میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 500 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔ کاروائی کے دوران ملزم علی شیر ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم علی احمد ملاح موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بدین نے مزید کاروائیوں کے دوران گٹکہ فروش ملزمان اکبر سومرو، سنی میمن، محمد رفیق اور علی حسن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے 2825 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر حاکم علی جلبانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان دھرشی کولھی اور برکت علی لنڈ پنھور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تیار شدہ 70 بوتلیں دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ گٹکہ فروش ملزم شاھنواز خاصخیلی، پیار علی ٹھارانی اور اکبر نظامانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 1020 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ کڑیو گھنور پولیس نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 105 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک اکبر ماچھی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم گل حسن ماچھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر محمد عارف جروار نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 550 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے پولیس نے کاروائی کے دوران بٹھی مالک محمد حسن شاھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ تلہار سب انسپکٹر محمد یعقوب جاکھرو نے اسٹاف کے ہمراہ 2 دیسی شراب کی بٹھیوں پر چھاپے مارکر 190 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے کاروائیوں کے دوران بٹھی مالکان حنیف گوپانگ اور غلام اللہ خاصخیلی کو گرفتار کرلیا ہے۔ تلہار پولیس نے مزید کاروائی کے دوران گٹکہ فروش ملزم اعجاز کنبھار کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک گٹکہ فروش ملزم جاوید کچھی موقع سے فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 800 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی انسپکٹر ریاض حسین رند نے اسٹاف کے ہمراہ گٹکہ فروش ملزم محمد انور تھیبو کو 440 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی اے انچارج انسپکٹر ایاز علی میمن نے تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کرکہ منشیات فروش ملزم عزیز خاصخیلی کو 20 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزم گل محمد عمرانی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 440 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب میرپور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پولیس نے میرپور سرکل مین چھاپہ مارکر ساٹھ لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم شیر محمد لانگھانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جبکہ مٹھی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں نارکوٹکس کنٹرول پولیس عمرکوٹ نے ملزم نواب علی گرفتار کرکے اس سے ایک سو لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔