9 مئی کے چار مقدمات ،فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ،آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب

پیر 15 اپریل 2024 12:34

9 مئی کے چار مقدمات ،فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے چار مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشت گرد عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج ارشد جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر اطلاعات نے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 20اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹائون کے 2تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدلت کے باہر صحافیوں کے سوال پر کہ کیا آپ کو ابھی بھی گرفتاری کا خدشہ ہی ۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت گرفتاری کا خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہ کہ وہ چار مرتبہ جیل سے ہو آئے ہیں اور اللہ خیر کرے گا۔