Live Updates

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ‘ 28مارچ کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 اپریل 2024 13:42

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل۔2024 ) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے 28 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامے کے دوران پنجاب کا بجٹ منظور ہوگیا تھا.

(جاری ہے)

25 مارچ کو بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن کے رکن حافظ فرحت ، رانا آفتاب ،علی امتیاز وڑائچ اور جنید افضل ساہی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے ذریعے پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا ہے، بجٹ میں ستر فیصد نوجوان ووٹر کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا ، حکومت سیاسی انتقام کے ذریعے اپنے مخالفین کے خلاف فسطائیت کا مظاہرہ کر رہی ہے.

بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے گزشتہ 4 سال صرف جھوٹ بولا ہے اس سے قبل 19 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا گیا جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر ایوان میں لانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومتی ارکان اپوزیشن کے خلاف ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے تھے جبکہ 18 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری ہوگیا تھا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات