بھارتی معیشت کے بارے میں جھوٹے دعووں کا الجزیرہ نے پول کھول دیا
مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت کی معاشی صورتحال نہایت ابتر ہے،رپورٹ
پیر 15 اپریل 2024 15:11
(جاری ہے)
سروے کیمطابق بھارت کی 1 فیصد ایلیٹ آبادی پورے ملک کی تقریبا 40 فیصد سے زائد وسائل پر قابض ہے،بھارت میں وسائل کی عدم مساوات 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
2024 کے سروے کیمطابق بھارت میں 3.44 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،بھارت کو غربت سے نکالنے کے لیے مودی سرکار کے دعوے بھی جھوٹے نکلے۔مودی سرکار نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غربت کی تعریف ہی بدل دی، حکومتی پالیسیوں نے ایسا نمونہ پیش کیاجس سے دھوکادہی کے تحت کم سے کم بھارتی عوام کو غریب دکھایا گیا اوراعدادوشمارمیں بھی ردوبدل کیا گیا،نیو ویلفیئر ازم کے نام سے مودی سرکار نیانتخابات کے قریب آتے ہی ایک بھونڈا ڈرامہ رچایا۔نیو ویلفیئر ازم نامی ڈرامے کے تحت بھارت کے اصل مسئلوں سے عوام کی توجہ ہٹاتے ہوئے انتخابی فوائد کے لیے یہ مہم استعمال کی گئی۔سابق گورنر بھارتی بینک کا کہنا ہیکہ مودی کیدورحکومت میں صحت اور تعلیم کینظام میں مثبت تبدیلیاں لانا انتہائی مشکل ہے،مودی کے زیرِ حکومت پڑھے لکھے ہزاروں بھارتی طلبہ اچھے روزگار سے محروم ہیں۔بھارت میں بنیادی نوکریوں کیحصول کے لییبھارتی نوجوان عوام خوار ہورہی ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کیمطابق بھارت کے 65 فیصد سے زائد پڑھی لکھی عوام مناسب روزگار سے محروم کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی عیاشیوں کا یہ عالم ہے کہ پچھلے 9 سالوں کے دوران 950 ملین ڈالرز مودی حکومت اپنی اشتہار بازیوں اور انتخابی مہمات کے نام پر اڑا چکی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے بعد معاشی طور پر مستحکم ہونے کا بھارتی حکومت کا جھوٹا دعویٰ بینقاب ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.