کوٹلی میں جھاڑیوںوگھاس پھونس کوآگ لگانے پرپابندی عائدکردی گئی

پیر 15 اپریل 2024 17:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی نے فائرسیزن کے دوران رقبہ خالصہ سرکار،شاملات،متروکہ اورملکیت میںموجودجھاڑیوںوگھاس پھونس کوآگ لگانے پرپابندی عائدکردی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکے روز جاری حکم میںبتایاگیاہے کہ ضلع کوٹلی کی حدودمیںموجوداراضیات(خالصہ سرکار،شاملات،متروکہ اورملکیت) جورقبہ جنگل سے متصل ہیں ، میںموجودجھاڑیوں،گھاس پھونس کوآگ لگانے یارقبہ جنگل کے قریب کسی قسم کی تقریبات کے موقع پرآتش بازی کرنے کامجازکوئی بھی شخص نہ ہوگااورمحکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کوٹلی کے ملازمین،ٹھیکیداران فائرسیزن کے دوران محتاط طورآگ جلانے اورکام کے اختتام پرآگ بجھانے کے ذمہ دارہونگے۔