نیلم میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

پیر 15 اپریل 2024 17:01

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) چئیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی راجہ عارف محمود نے کہا ہیکہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ نیلم میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شاہراہ نیلم چلہانہ سے شاردہ تک بحال ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ اور مچھل سے لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ محکمہ شاہرات شاہراہ نیلم کو بحال رکھنے میں مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نینیلم میں موجود سیاح حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں بالخصوص سب ڈویڑن شاردہ میں موجود سیاح حضرات موسم صاف ہونے تک سفر سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :