گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری،

پیر 15 اپریل 2024 17:03

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ضلع استور کے بالائی علاقے دیوسائی ،چلم ،قمری ،منی مرگ،،برزل ٹاپ ،میر ملک ،روپل اور کالا پانی میں تازہ برف ایک سے دو فٹ تک پڑھ چکی ہے جبکہ استور کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ایریا میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق موسم کی یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

استور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام الناس کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برف باری کے اس ایام میں سڑکوں پر پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے قوی امکانات ہیں،اس دوران استور ویلی سڑک اور ضلع کی دوسری رابطہ سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے اور اگر ان ایام میں آپ کسی خطرے والی جگہ پر رہائش پذیر ہیں تو فوری طور پر عارضی مدت کے لیے محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں تاکہ آپ کی قیمتی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو ۔\378