امریکا، برطانیہ اورفرانس کا رویہ منافقانہ ، فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دارہیں ، ایران

پیر 15 اپریل 2024 19:04

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ قرار دیتے ہوئے فلسطینی عوام کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کئی ماہ سے اسرائیل کو ناصرف غزہ کے قتل عام کی ذمہ داری سے بچا رہے ہیں ، تینوں ممالک کا رویہ منافقانہ بلکہ یہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کے بھی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیاگیاہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔