آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

پیر 15 اپریل 2024 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے لیے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 16 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،کیرج فیکٹری فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل، مورگاہ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل، فوجی فائونڈیشن، موہرہ نگیال،محبوب شہید،اے او ڈبلیوایچ ایس،ولایت کمپلیکس،ایکس لائرکالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو،میجر ریاض،جھاورہ،دھمیال I،گلشن سعید،لالکڑتی،کینٹ،یو سی لکھن،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،قاسم بیس فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 5 بجے تک جی ایس او سرکل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی II،فتح پور،چروہی،سٹی I،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔