دیرلوئرمیں طوفانی بارشوں کے باعث انتظامی افسران اور فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

پیر 15 اپریل 2024 20:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) دیر لوئر میں طوفانی بارشوں کے باعث انتظامی افسران اور فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کی ہدایات پر تمام لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں اور انتظامی افسران ریونیو، فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف انڈ ہیومن رائیٹس طارق حسین کی نگرانی میں تمام انتظامی افسران، ریسکیو 1122 آپریشن میں مصروف ہیں۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے تالاش شمشی خان خوڑ،دریائے پنجکوڑہ میں پانی کا بہاو زیادہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں اور ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی ہے کہ حادثات اور تکالیف سے بچنے کیلئے راستے مکمل بحال ہونے تک غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔

(جاری ہے)

خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔ بارش کے دوران کچے ابادی سے محفوظ عمارت کو منتقل ہوجائے۔ دریاؤں ندی نالیوں کے کنارے جانے سے گریز کریں اور بجلی کے پولز سے دور رہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 9250002-0945۔ اور ریسکیو 1122 یا 92520230-0945 پر رابطہ کریں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کا خال لقمان بانڈہ میں بارش کی وجہ منہدم ہونے والے عمارت میں چار افراد اور تالاش شمسی خان طغیانی میں ڈرائیور کی جاں بحق ہونے پر رنجم و غم جبکہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہارکیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس کو متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف پہنچانے اورمعاوضے کے لئے صوبائی حکومت کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔