رومینہ خورشید عالم کا ملک میں جاری بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

پیر 15 اپریل 2024 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ملک میں جاری بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو اداروں کو ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کی ہیں، عوام امدادی کاموں میں تعاون کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجر کا سامنا ہے، حالیہ بارشوں سے بلوچستان اور کے پی کے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

رومینہ خورشید نے کہا کہ ریسکیو و ریلیف کے اداروں سے رابطے میں ہیں، ریسکیو اداروں کو ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریسکیو اداروں سے تعاون کریں اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے تناظر میں عوام غیر ضروری سفر اور تفریحی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔