بارشوں اورسیلاب کے موقع پر ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا اہم ہے، سینیٹرشیخ بلال مندوخیل

بارشوں کی موسم میں ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے ہم سب کو اپنے شہر کی صفائی اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

پیر 15 اپریل 2024 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل کی عوام الناس سے شہر کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر بالخصوص بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب جیسی صورتحال کے اس موقع پر ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا بہت اہم ہے۔ہمارے شہر کی سڑکوں اور نالوں کی صفائی کرنا اب ہماری اولین ذمہ داری ہے بارشی پانی کا بہاؤ روکنے کے لئے ان نالوں کو بند کرنا اور سڑکوں کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنے گلی محلے کی صفائی ستھرائی کو انجام دینے میں ہمارا تعاون ضروری ہے۔ کیونکہ ہر کام صرف حکومت نہیں کرسکتی اس کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگاکیونکہ ہماری ایک چھوٹی سی کوشش بڑے نقصان کو روک سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل نے کہاکہ بارشوں کی موسم میں ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے ہم سب کو اپنے شہر کی صفائی اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ہمیں اپنے شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری سمجھنی چاہئے۔بارش کے موسم میں نالوں کی منظم صفائی نہ صرف پانی کے بہاو کو روکتی ہے بلکہ مختلف بیماریوں کی پھیلاؤ کو بھی روکتی ہے ہم سب کو اپنے گھروں کے سامنے نالیوں کے اندر کچرہ نہیں ڈالنا چاہئے اور اگر موجود ہو تو اس مواد کو بہترین طریقے سے نکالنے کا بھی فرض ہے تاکہ سڑکوں پر بہتر سفری ماہرہ ممکن ہویہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور ہمیں اس میں شرکت کرنی چاہئے۔ ہمارے چھوٹے قدم ایک بڑے تبدیلی کی شروعات بن سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھانا ہوگا تاکہ ہمارے شہر کو بہترین حالت فراہم کی جا سکے۔کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کی بقاء کا مسئلہ ہے۔