بہت سے لوگ جیل جائینگے، کچھ باہر آئینگی: منظور وسان

پیر 15 اپریل 2024 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ بہت سے لوگ جیل جائیں گے اور کچھ باہر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم کے حوالے سے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔منظور وسان کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ میں سیاسی لوگوں کو جیل میں بھیجنے کے حق میں نہیں ہوں۔#