Live Updates

نان بائی ایسوسی ایشنز نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کردیا

انتظامیہ کا کریک ڈائون ،لاہور میں 296روٹی نان پوائنٹس کی چیکنگ، 46کو نوٹسز جاری

پیر 15 اپریل 2024 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔نانبائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب روٹی 20روپے ہوئی تب 20کلو والا تھیلا 2100روپیکا تھا،سب سے پہلے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔صدرنان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اوربجلی پرحکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی،نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتیہیں،روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔

حکومتی نوٹیفکیشن کیباوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،تندوروں پر روٹی بدستور 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے،روٹی سولہ روپے ہونے کے نوٹیفکیشن پر عملدر آمد بھی شروع نہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت میں 15روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقررکرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈائون شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 100گرام روٹی 16روپے اور 120 گرام نان 20روپے مقرر کی گئی ہے تاہم تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا اگر سستا ہوا ہے تو ابھی ملا نہیں جبکہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے ہوگئے تو روٹی نان سستی کیسے دیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی اقدام قابل ستائش ہے مگر اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔دوسری جانب، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 296تندوروں کی چیکنگ کیں جس میں 46افراد کو نئی جاری کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔

تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹائون میں 40اور تحصیل شالیمار میں 70انسپکشنز کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف نے 04افراد کو گرفتار کرکے 70 ہزار کے جرمانے کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03افراد کو حراست میں لیکر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور نان 120گرام کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز روٹی و نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔شہر بھر میں نان و روٹی کی جاری کردہ نئی قیمتوں پر اطلاق کروایا جا رہا ہے، کسی بھی جگہ نان روٹی کی قیمت کے حوالے سے شکایت 0800003245پر درج کروائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات