انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑا جارہا ہے،بی این پی خضدار

خضدار بلکہ بلوچستان کا واحد تعلیمی ادارے آج زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے

پیر 15 اپریل 2024 22:09

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار انتظامیہ ادارے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدگی کی جانب کے جارہا ہے یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو خراب کرنے میں یونیورسٹی انتظامیہ براہ راست ملوث ہے۔ خضدار بلکہ بلوچستان کا واحد تعلیمی ادارے آج زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

مسائل کی نشان دہی کرنیوالوں کے خلاف انتقامی کاروائی اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر ادارہ کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی کو آج اس نہج پر پہنچانے والے بلوچستان کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچ قوم و خضدار کے عوام اس یونیورسٹی کے وارث ہیں۔

اور یہ عوام کی ملکیت ہے کسی بیوروکریٹ کے ہاتھوں اسکو برباد نہیں ہونے دینگے۔ یونیورسٹی کے لوئیر کلاس کے ملازمین کے ساتھ دشمنی و مسائل پر آواز اٹھانے والوں کے خلاف آواز اٹھانے پر لوئیر کلاس کے ملازمین کے لیے مسائل پیدا کرنا انہیں مزید احتجاج کی طرف لیجانا ادارہ کے کے لئے نقصاندہ ہے۔بلوچستان کے قومی و واحد انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں اسکالرشپس پر بیرونی ملک جاکر پی ایچ ڈی کرنے والوں سے انتظامیہ و اعلی عہدہ کے چارج واپس لیئے جائیں تاکہ وہ باہر جانے کے بجائے یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی قابلیت و ہنر سے نئی نسل کو تعلیم دے سکیں۔

لیکن یونیورسٹی کی اعلی حکام نوٹس لینے کے بجائے اس مسلئے کو اجاگر کرنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائی پر اتر آیا جو انتہائی سنگین و غیر دانستہ اقدام ہے۔ اسکی بلوچستان نیشنل پارٹی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جن ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کیا جارہا ہے وہ واپس کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ ملکر آواز اٹھائیگی۔

جاری کردہ ضلعی ترجمان بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدارجمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ضلعی آفس مرکز اسلامی خضدار ٹائون شپ میں منعقد ہوئی۔صدارت جییوآئی خضدار کے امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین نے کی۔اجلاس میں پی بی 20 وڈھ کے ضمنی الیکشن اور جییوآئی کے زیر انتظام پشین میں 20 اپریل کو منعقدہ ''عوامی اسمبلی'' جلسہ کی کامیابی سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔

شوریٰ کے تمام اراکین کی رائے طلب کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پی بی 20 وڈھ کے انتخابات میں جییوآئی اپنے اتحادی جماعت کی بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی۔مولانا قمرلدین کہنا تھا کہ بی این پی اور جییوآئی کا انتخابی اتحاد میثاقِ جمہوریت کی مانند ہے۔پی بی 20 وڈھ سے جہانزیب مینگل جتنے امیدوار اتحادی جماعت کے ہیں اس سے بڑھ کر جییوآئی کے بھی وہ امیدوار ہیں۔

ان کی کامیابی کو ہم اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں،الیکشن میں کارکنوں کو سستی دکھانے کی ضرورت نہیں۔ مزید 20 اپریل کو پشین میں منعقدہ جلسے سے وڈھ تحصیل کے کارکنوں کو استثنیٰ کا حق دیدیا گیاہے۔20 اپریل پشین کے جلسہ بعنوان ''عوامی اسمبلی'' میں دیگر تمام تحصیلوں کے کارکن ضرور شرکت کریں۔جییوآئی خضدار کے ضلع بھر سے 30 اراکین نے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شوریٰ کے اراکین امیر جمعیت علمائے اسلام خضدار مولانا قمرالدین جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری مفتی عبدالقادر شاہوانی مولانا عبدالغفار شاہوانی مولانا مد صدیق مینگل عبداللہ شاہوانی مولانا رحمت اللہ مینگل میجر ریٹائرڈ محمد رحیم زہری مولانا عبدالغفار بزنجو مولانا غلام رسول مینگل مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی مولانا عبدالستار مولانا عبدالستار حسنی عبدالکریم متوکل مولانا میر محمد مینگل عبدالحمید نتھوانی مولانا بشیراحمد عثمانی مولانا محمد ابراہیم مینگل مولانا محمود الحسن قمر حافظ طلحہ قمر مولانا محمد قاسم سمالانی مولانا عبدالجیل مردوئی مولانا عبدالسلام حافظ عبدالباسط شاہوانی حافظ محمد ناصر مولانا عبدالمالک قلندرانی مولانا عبدالجلیل محمد شہی مولانا خیر محمد حافظ جمیل احمد ابرار نے شرکت کی۔