تین روزہ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

تیز بارش میں حادثات سی8 افراد جاں بحق ،12 زخمی ہوئے ،پی ڈی ایم اے

پیر 15 اپریل 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) گزشتہ تین روز کے دوران تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں میںحادثات کے باعث 8 افراد جانبحق 12 افراد زخمی ہوئے، جانبحق افراد میں 4 بچے 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین ، 6 مرد اور 2 بچے شامل،پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں، چھتیں گرنے سے 85 مکانات کو نقصان، 15 گھر مکمل،70 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جانی و مالی حادثات دیر اپر، چترال لوئر، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ میں رونما ہوئے ، متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا مسلسل تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں دریاں میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہا 98500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریا سندھ خیبر آباد کے مقام پر پانی کا بہا 103200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول کے مطابق ہے دریائے کابل ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو 41804 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

دریائے سوات خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا بہا 30183 کیوسک ہے ،دریائے سوات چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہا 27701 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جن کا پانی کا بہائومعمول کے مطابق ہے اسی طرح دریائے سوات منڈا کے مقام پر پانی کا بہا 80000 جبکہ ریائے پنجکوڑہ زولم بریج کے مقام پر پانی کا بہا 42187 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں نچلے درجے کا سیلاب ہے پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔