فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں دو خاتون سمیت تین افراد جا ں بحق ہو گئے

پیر 15 اپریل 2024 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ٹریفک حادثات میں دو خاتون سمیت تین افراد جا ں بحق ہو گئے، حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطا بق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر69گ ب کی رہائشی55سالہ خاتون نسرین بی بی زوجہ اشرف جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈا اواگت کے قریب سڑک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار بے قابو موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ خاتون طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی ،دوسرا حا دثہ ایکسپریس وے پر پیش آیا ، جہا ں پر 40سالہ شخص ا یکسپریس وے پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت بھاگ گیا۔

تیسرا حا دثہ چک جھمرہ کے علاقہ 188 رب کے قریب پیش آیا جہاں پر 50سالہ خاتون زہرہ بی بی پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے حادثات کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔