سندھ ہائیکورٹ نے ارشد وہرا کی حفاظتی درخواست مسترد کردی

پراسیکیوٹر جنرل اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری ، فریقین سے 24 اپریل تک جواب طلب

پیر 15 اپریل 2024 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما ارشد وہرا کی حفاظتی درخواست مسترد کردی۔ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ارشد وہرا کو حفاظتی ضمانت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 24 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اینٹی کرپشن کورٹ نے ان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ارشد وہرا پر کمبائن ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری میں کرپشن کا الزام ہے، پلانٹ کا ٹھیکہ ارشد وہرا کی کمپنی کے پاس تھا۔ارشد وہرا این اے 240 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔