کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان بارے اجلاس

پیر 15 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کے علاؤہ محکمہ پولیس، ایف سی ،داخلہ،ٹرانسپورٹرز اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ ، مسائل اور چیلنجز کا تعین،تحفظ اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔اس سلسلے میں تمام مسافرکوچز میں سات یوم کے اندر اندر گن مین تعینات ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ قومی شاہراہوں پر سیکورٹی اداروں کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاؤہ تمام گاڑیاں دن کے اوقات میں سفر کریں گی جبکہ رات کے اوقات میں کانوائے بناکر متعلقہ سیکورٹی میں چلائی جائیں گی۔انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی گاڑی زائرین کو نہیں لے جائے گی۔