9 میگا واٹ کا نیلم جہلم پروجیکٹ پھرجزوی طور پر بند
48 کلومیٹر طویل ہیڈ ریس ٹنل کا پریشر گرنے کے بعد بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ تک گر گئی
منگل 16 اپریل 2024 13:23
(جاری ہے)
اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پروجیکٹ حکام اور کنٹریکٹرز نے واپڈا انتظامیہ کے مشورے کے ساتھ فوری طور پر میسر ذرائع سے پلانٹ کی بحالی کو کوشش کی، لیکن نقص اندازے سے بڑھ کر تھا، اگرچہ بجلی مطلوبہ سطح تک پیدا کی جانے لگی تھی۔
ایک حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگانے اور ممکنہ طور پر فوری مرمت کے لیے بیرون ملک سے 6 ارب روپے کی لاگت سے ریموٹ کنٹرولڈ گاڑی منگوانے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہونے بتایاکہ وزیراعظم کو اب تک اس معاملے سے آگاہ نہیں کیا گیا، منصوبے کی جزوی بندش سے روز بجلی کے خطیر یونٹس کا نقصان ہورہا ہے۔اس سے قبل بھی ٹیل ریس ٹنل کی مرمت پر 6 ارب کے اخراجات آئے تھے، جو کہ مرمت، درستگی اور ٹیسٹنگ کے دوران توانائی کی مد میں ہونے والے 37 ارب نقصانات کے علاوہ ہیں۔واپڈا نے تقریباً 43 ارب روپے انشورنس کا دعویٰ دائر کیا اور اس حوالے سے رپورٹس کے مطابق پہلے سے کئی اعلی سطح کی ملاقاتوں کا اہتمام کرچکا ہے۔رابطہ کرنے پر واپڈا نے ہیڈ ریس ٹنل کے کم پریشر کے سبب پاور جنریشن میں کمی کی تصدیق کہ البتہ اس کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا۔اتھارٹی نے بتایا کہ جنریشن 530 میگاواٹ تک گرنا احتیاطی قدم ہے تاکہ پریشر کے اتار چڑھاؤ کو مانیٹر کیا جاسکے۔واپڈا ترجمان کے مطابق مزید تجزیے اور پروجیکٹ ماہرین سے مشورے کے بعد پاور جنریشن بتدریج بڑھادی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نگرانی کے دوران تمام ممکنہ مرمت کے اقدامات عمل میں لائے گئے، اور یہ کہ پروجیکٹ کی 51.5 کلومیٹر ٹنل سسٹم کا جائزہ لینا ضروری ہے۔واپڈا نے 29 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ ہائیڈرو پاور پلانٹ 969 میگاواٹ کی مکمل صلاحیت پر آچکا ہے اور پانی کی دستیابی کی بنیاد پر بجلی فراہم کررہا ہے۔2018 میں کمشننگ کے بعد سے پوجیکٹ اب تک 19.829 ارب یونٹس پیدا کرچکا ہے جبکہ ٹیل ریس ٹنل کی مرمت کے بعد سے 1.54 ارب یونٹس بجلی پیدا کیے جاچکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.