
این اے130: نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے‘ این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نون کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم
میاں محمد ندیم
منگل 16 اپریل 2024
13:59

(جاری ہے)
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے13 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی تھی. جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی 14 فروری کو الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا. یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں این اے 130 لاہور سے نواز شریف ایک لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 4 ہزار 485 ووت لے کر دوسرے نمبر پر تھیں. دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نون کے اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چوہدری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیادرخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا اڑھائی ہزار ووٹ کم کر دیاگیا.
مزید اہم خبریں
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
-
پنجاب حکومت کو داد دیتا ہوں کہ خواجہ آصف کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا گیا
-
چینی 66 پیسے سستی ہو گئی
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا
-
امریکی ٹیرف کے سامنے بھارت کی بولتی بند ہوگئی روسی خام تیل کی درآمدات کم کرنے پر آمادہ ہوگیا
-
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ
-
پی ٹی آئی ارکان کو 9 مئی کے جعلی کیسز میں کینگرو کورٹس کے ذریعے بوگس سزائیں دلوائی گئیں
-
آوازا کانفرنس: خشکی میں گھرے ممالک کا نیا ماحولیاتی اتحاد بنانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.