دیواروں میں کریکس اور دراڑیں پڑنے سے لیپا ویلی کا واحد آر سی سی بریج خطرے میںآگیا

منگل 16 اپریل 2024 15:21

وادی لیپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کپہ بنہ مولا ہائیڈل چینل کی ان ٹیک کی دیواروں میں کریکس اور دراڑیں پڑنے سے لیپا ویلی کا واحد آر سی سی بریج بھی خطرے میں اگر بروقت دیوار کا کام مکمل نہ کیا گیا تو نہ صرف کپہ گلی کے مقام سے پل ٹوٹنے سے ٹریفک معطل ہو گی بلکہ بنہ مولا ہائیڈل پاور اسٹیشن کو پانی کی سپلائی بھی معطل ہو جائے گی.

(جاری ہے)

انٹلیاں سے ممبر لوکل کونسل نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں نے نہ صرف محکمہ پی ڈی او کی دو نمبری سے پردہ اٹھایا بلکہ کپہ گلی بریج اور پی ڈی او کی مشترکہ دیوار نے سب کو بے نقاب کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ اگر محکمہ جات بروقت کام نہیں کرتے تو نہ صرف واٹر چینل متاثر ہو گی بلکہ پل کے ٹوٹنے سے رابطہ بھی مقطع ہو جاے گا. عوام نے دونوں محکموں پر زور دیا ہے فلفور اس طرف توجہ دی جائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکی.

متعلقہ عنوان :