Live Updates

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 16 اپریل 2024 16:12

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ذہنی امراض کے جدید علاج کی فراہمی اور دماغی امراض کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے منگل کے روز لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زنانہ و مردانہ وارڈز، دستیاب طبی سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا ۔

سینئر صوبائی وزیر نے علاج گاہ میں ادویات کی فرہمی، ڈاکٹرزو کی دستیابی اور طریقہ علاج کا جائزہ لیا-انہوں نے زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے،پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں اوربچوں کیلئے ماہرین نفسیات کی بھی کمی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے ذہنی امراض کے شعبے میں مربوط اصلاحات، جدید مشینری اور علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے تا کہ لوگوں کو نفسیاتی مسائل سے نجات ملے اور وہ صحت مندو خوشگوار زندگی بسر کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مینٹل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی اور ذہنی امراض کے علاج کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات