سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا

منگل 16 اپریل 2024 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہی سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔