حیدری مارکیٹ میں فل پروف سیکورٹی انتظامات پرضلعی انتظامیہ و تاجر تنظیموں کے مشکور ہیں، ذاکر راجہ

منگل 16 اپریل 2024 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان اسمال ٹولز ایسوسی ایشن کے صدر ذاکر راجہ نے رمضان المبار ک میں حیدری مارکیٹ میں فل پروف سیکورٹی ، لائٹنگ، پارکنگ سمیت دیگر مسائل کو بھرپور انداز میں کنٹرول کرنے پر آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر ولیاقت آباد حیدری جیولرز کے صدر سید سرفرازاحمد، ٹاون ناظم عاطف علی خان، ڈی سی سینٹرل محمدفواد، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی، اے سی عمران سولنگی، ڈی ایس پی ٹریفک ساجد جاوید، ایس ایچ او حیدری مارکیٹ خادم حسین، آل حیدر ی بزنس ٹریڈرز کے صدر محمد عاصم، عرفان معطر،محمد ناصر، تاجر تنظیموں کے رہنماوں، ضلعی انتظامیہ، کے الیکٹرک ، حیدری مارکیٹ کے دکانداروں سمیت پوری حیدری مارکیٹ انتظامیہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدری مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار اتنی چمکتی دمکتی نظر آئی ہے رمضان المبارک میں حیدری مارکیٹ سے کوئی چوری ، لوٹ ماریاپھر کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا، تمام اداروں کی بھرپور کاوشوںسے حیدری مارکیٹ میں امن وامان رہا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور حیدری مارکیٹ میں ماضی کی نسبت کئی گنا زیادہ رش رہا اور تاجرو ں نے بھرپور اندا ز میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے جار ی کردہ بیان میں کیا، ذاکر راجہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران حیدری مارکیٹ میں سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لیئے تمام اداروں نے بھرپو ر کام کیا اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا، فائربرگیڈ ،کے الیکٹرک، موبائل واش رومز، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، لیڈیز پولیس، ٹریفک پولیس سمیت دیگر تمام اداروں کا یہ جوائنٹ وینچر تھا جس کیوجہ سے حیدری مارکیٹ میں انتظامات ماضی کی نسبت بہت بہتر اور شاندار تھے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تمام لوگوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھا مارکیٹ کا نظام پرسکون اور پر آسائش تھا ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی بھی طرح کی مارکیٹ میں چوری یا چھینا جھپٹی نہیں ہے ٹریفک جام کا کوئی مسئلہ نہیں ہے مارکیٹ میں پارکنگ کا کوئی مسئلہ نہیںہوا اور حیدری مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ سمیت اطراف میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہی ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مارکیٹ میں آنے والے گاہکوں ، تاجروں اور دکانداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے تمام انتظامات رمضان المبارک سے قبل ہی کرلیئے تھے جبکہ مارکیٹ میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق، ایس ایچ اومحمد واجد سمیت تمام متعلقہ سیکورٹی اداروں کے مشکور ہیں جنہوںنے بھرپور محنت، جامع حکمت عملی اور جدوجہ سے مارکیٹ کے راستوں اور گردونواح کو محفوظ بنایا، حیدری مارکیٹ آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری ہر وقت گشت کرتی رہی ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حیدری مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ ساتھ کراچی کی پوری تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ، تاجروں سہولیات کی فراہمی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا جو موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔