بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع

منگل 16 اپریل 2024 17:34

بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں19 اپریل تک توسیع کر دی۔جناح ہائوس حملہ ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، جونیئر وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔واضح رہے کہ چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،کورٹ نمبر 3 نی4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔