مسلم لیگ(ن) ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،سجاد تنولی

منگل 16 اپریل 2024 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سجاد تنولی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے پاکستان کی خوشحالی کے خلاف برسرپیکار قوتوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر تنقیدکرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیا۔

یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میں سجاد تنولی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اورانشاء اللہ اب مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے ثمرات جلد عوام کے سامنے آناشروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پوراکیا ہے اب بھی انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) عوام کو مایوس نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ چند سازشی عناصرمسلسل ملک کے خلاف سازشوں میں میں مصروف ہیں انہیںاپنے مذموم مقاصدمیں کسی بھی صورت کامیابی نہیں ملے گامسلم لیگ(ن) کے کارکن عوام کے ساتھ ملکر ملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔