گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں 74 گیس کنکشن منقطع، 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

منگل 16 اپریل 2024 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 74 گیس کنکشن منقطع جبکہ 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر گھریلو کنکشن منقطع کیے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشن منقطع اور گیس چوروں کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور،کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی کنکشن پر 45 کنکشن منقطع کیے، گیس چوروں کے خلاف7 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں اور 16 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 کنکشن منقطع اور گیس چوروں کو4 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد ، گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع ، بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گھریلو کنکشن منقطع، فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع جبکہ گیس چوروں کو20 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد ، گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر3 کنکشن منقطع اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد ، ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گھریلو کنکشن منقطع اور گیس چوروں کے خلاف1 ایف آئی آر درج جبکہ سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا۔