وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام‘صوبائی ہینڈ بال لیگ یکم مئی سے پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگی‘بحرکرم

منگل 16 اپریل 2024 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے سلسلے میں صوبائی ہینڈ بال مینز لیگ کے مقابلے پشاور یونیورسٹی میں منعقد کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل ٹیمیں ستائیس اپریل کو پشاور پہنچیں گی ریجنل ٹریننگ کیمپ اٹھائیس اور انتیس مئی کو منعقد ہوں گے جبکہ لیگ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا ‘انہوں نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں میں پشاور‘مردان‘ سوات‘بنوں ‘ہزارہ شامل ہیں‘پہلا میچ یکم مئی کو سہ پہر تین بجے پشاور ار مردان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا‘ اسی روز پانچ بجے بنوں کا مقابلہ سوات سے ہوگا‘دو مئی کو ہزارہ کا مقابلہ مردان اور پشاور کا مقابلہ سوات سے ہوگا‘تین مئی کو بنوں اور ہزارہ جبکہ مردان اور سوات کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی‘چار مئی کو پشاور اور ہزارہ جبکہ مردان اور بنوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پانچ مئی کو ہزارہ اور سوات جبکہ پشاور اور بنوںکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی‘ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کے مطابق مقابلوں کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پشاور میں وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کامیابی سے منعقد کئے گئے اور اب ہینڈ بال کے مقابلوں کے لئے بھی انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں ان مقابلوں میں صرف اور صرف میرٹ پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو مستقبل میں صوبے اور قومی ٹیم میں شامل ہو کر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔