ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،حلقہ این اے 8 باجوڑ سے آزاد امیدوار شوکت اللہ خان نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر دفتر میں وضاحت پیش کردی

منگل 16 اپریل 2024 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ سے آزاد امیدوار شوکت اللہ خان گذشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر وضاحت پیش ہوئے،ان کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار دیکر اسے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

جرمانہ 18 اپریل تک جمع کرکے چالان پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے مزید برآں اسے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی گء، ورنہ ان کے خلاف مزید کار رواء کے لئے کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوایا جائیگا۔واضح رہے کہ ضمنی انتخابات 21 اپریل کو منعقد ہورہے ہیں۔